پاکستانتازہ ترین

ضلع بارکھان کے رکھنی بازار میں بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی

ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وزیر خارجہ، گورنر سندھ اور دیگر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button