پاکستانسٹی

امن و امان یقینی بنانے میں سوسائٹی کا بھی کردار ہے، سیکرٹری اوقاف

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کا اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب

لاہور(خبر نگار)

سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ محکمانہ تعمیر و ترقی کے لئے بنائے گئے ایکشن پلان کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اوقاف کی املاک سے آمدن کے اہداف حاصل کر کے ملازمین کی ویلفیئر کو یقینی بنائیں اور برسوں سے التوا کا شکار الاؤنسز کا اجرأ کریں گے۔ جامع مسجد داتا دربار کے ریٹائرڈ خطیب اور معروف دینی شخصیت علامہ مقصود احمد قادری کی طرف سے منعقدہ "تقریب اعزاز ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرتی امن و امان کو یقینی بنانے میں ریاست کے ساتھ سوسائٹی کا بھی کردار ہے۔ سیکرٹری اوقاف نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ محراب و منبر سے سماجی موضوعات اور مسائل نمایاں کریں اور اپنے خطبوں میں انسانی معاملات اور معاشرتی اقدار کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہنچائیں۔ علامہ مقصود احمد قادری نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی انتظامی، علمی و دینی خدمات کو سراہا اور محکمہ اوقاف کے "ویژن 2023 ” پلان کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button