سٹی
نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی پی یو جے کے نو منتخب امیدواروں کو مبارکباد
لاہور (خبر نگار)
پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات پر نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی نو منتخب صدر فرخ شہباز وڑائچ ، جنرل سیکرٹری فیصل سلہریا اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہےاور
پی یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس حوالے سے ابراہیم مراد نے کہا
امید ہے نئے عہدیدار صحت مند صحافت کو مزید مستحکم کریں گے وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ
حکومت اور صحافی برادری کے مابین خوشگوار تعلقات مضبوط جمہوریت کے لیے ضروری ہیں انہوں نے کہاکہ
امید ہے پی یو جے کے نئے عہدیدار اس تعلق کو مزید فروغ دیں گے۔