50 فیصد سے زائد اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے سے نویں اور دسویں کے نتائج متاثر ہوں گے ۔رانا لیاقت
بعض سکولوں کے تمام اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے سے سکول بند ہو جائیں ۔
لاہور(خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ مارچ میں شروع ہونے والی مردم شماری کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم مفلوج ہو جائے گا مردم شماری میں 50 فیصد سے زائد اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں بعض سکولوں کے تمام اساتذہ کو تعینات کرنے سے تعلیمی نظام ٹھپ ہو جائے گا
نویں اور دسویں کے نتائج بری طرح متاثر ہوں گے کیونکہ اپریل میں دسویں کے بورڈز امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے پہلے کررونا کی وجہ سے تعلیمی نظام تباہ ہوا اب امتحانات کے قریب مردم شماری کے آغاز سے نتائج بری طرح متاثر ہوں گے ۔دوسری طرف اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی گھروں اور سکولوں دور لگانے سے اساتذہ کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہذا وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکولز سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کی مناسب تعداد میں مردم شماری میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور اساتذہ کی ڈیوٹیاں کم از کم سکولوں کے قریب لگائی جائیں تاکہ اساتذہ نویں اور دسویں کی کلاسسز کے ٹیسٹ سیشن جاری رکھ سکیں، سکول کا تمام سٹاف کو تعینات نہ کیا جائے ریٹائرڈ اور بزرگ اساتذہ کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔