سروسز ہسپتال میں 40 بیڈز پر مشتمل انتہائی نگہداشت یونٹ اور ماڈلر آپریشن تھیٹرز بنائیں جائیں گے، پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل
سروسز ہسپتال کے بورڈ آفس میں ہسپتال مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس۔
لاہور (خبر نگار)سروسز ہسپتال کے بورڈ آفس میں ہسپتال مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر09 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختاراحمد، پروفیسر شہزاد انور، پروفیسر عارف ندیم، پروفیسر ندیم اسلم، ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر باسط، چیف فارماسسٹ ڈاکٹر ماریہ، پروفیسر فائزہ بشیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود نے ہسپتال میں بجٹ کے استعمال اور مزید بجٹ کی دستیابی کیلئے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
ڈاکٹر قذافی کی صحت سہولت کارڈ کے ضمن میں علاج معالجہ پر کمیٹی کو بریفنگ دی پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہہ سروسز ہسپتال میں 40 بیڈز پر مشتمل انتہائی نگہداشت یونٹ اور ماڈلر آپریشن تھیٹرز بنائیں جائیں گے۔
تنظیم میں صلاحیتوں کی تعمیر، بااختیار اور احتساب سے تنظیم مضبوط ہوتی ہے،
سروسز ہسپتال میں پیشنٹ کیئر کے ضمن میں نرسنگ سٹاف کا اہم رول ہے، ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ بہترین صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اِس ضمن میں تمام شعبے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،