پاکستانجرم و سزا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب عاطف اکرام کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

آئی جی پنجاب کاڈی آئی جی عاطف اکرام کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
عاطف اکرام کی اچانک وفات سے محکمہ پولیس ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر سے محروم ہوگیا ہے۔ آئی جی پنجاب
لاہور(خبر نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب عاطف اکرام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی عاطف اکرام کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈی آئی جی عاطف اکرام انتہائی قابل، پروفیشنل اور ایماندار آفیسر تھے ان کی اچانک وفات سے محکمہ پولیس ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر سے محروم ہوگیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button