سٹی

کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور پارکنگ کمپنی کیلئے جدید نظام، ریونیو میں اضافہ اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کی تنصیب کا لبرٹی پارکنگ سے افتتاح کردیا

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور پارکنگ کمپنی کیلئے جدید نظام، ریونیو میں اضافہ اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کی تنصیب کا لبرٹی پارکنگ سے افتتاح کردیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے آٹومیٹڈ سسٹم کے آپریشن کو خود چیک کیا اور گاڑی کی سکیننگ کرائی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر لیپارک نے سسٹمز تیار کیے۔کمشنرلاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائٹ کے باہر آٹومیٹد سکرین نصب ہے، جس پر پارکنگ میں موجود گاڑیو ں کی کم یا زیادہ ہوتی تعداد ظاہر ہوگی۔ گنجائش کے مطابق گاڑیاں پارکنگ میں داخل ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم گاڑی کی نمبر پلیٹ وڈرائیور کو سکین کریگا۔چوری نہیں ہوسکتی۔ پارکنگ آٹومیٹد سسٹم سے پارکنگ فیس چوری کا امکان ختم ہوگیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے چلڈرن ہسپتال آٹو میٹڈ موٹرسائیکل پارکنگ سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آٹومیٹڈ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم سے آمدن میں اضافہ اور سروس ڈیلوری بہتر ہوگی۔ نجی کمپنیاں تیار ہیں۔ پارکنگ آٹومیٹڈ سسٹم کو دیگر سائٹس پر بھی نصب کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ پارکنگ سائٹس کے اندر صفائی کے اعلی معیارپر زیرو ٹالرنس ہوگی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button