پاکستان

صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر جیل روڈ میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں

لاھور(خبر نگار)صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے پارٹی دفتر جیل روڈ میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ جام پور کے ضمنی انتخابات میں بدترین ہار پر مریم صفدر اوررانا ثناءاللہ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔ ملک کی تباہی بربادی اور مہنگائی کی ذمہ دار شہباز سرکار ہے۔ مریم نواز کو مسلسل میرے حوالے سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ جام پور میں نون لیگ کی بدترین شکست سے مریم صفدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہا تھاکہ مریم نواز کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ صبح وشام جھوٹ بولنا مریم صفدر کی عادت بن چکا ہے۔مریم صفدر کے مقدر میں پے در پے ناکامیوں اور شکست لکھی جا چکی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں افضل چیمہ حسان نیازی ایڈووکیٹ زبیر نیازی اکمل خان باری ناصر انصاری ملک رضوان ریاض عبدالکریم کلواڑ طارق ثناء باجوہ ذیشان کمبو ہ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی شنیلاعلی آمنہ جنجوعہ سعدیہ ایوب شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button