سٹی

نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ طلبا کی سماجی رہنمائی بھی ناگزیر ہے، بیرسٹر اظفر علی ناصر

لاہور(سپیشل رپورٹر)نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا ہے کہ ادب کامیابی کی کنجی ہے۔ ہمیشہ محنت کرو کبھی شارٹ کٹ نہ دھونڈھو۔ ایکسپو سینٹر میں یونیک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کا مفید رکن بننے کے لئے نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ طلبا کی سماجی رہنمائی بھی ناگزیر ہے۔ اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کی موثر رہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب مین چیئرمین یونیک گروپ عبدالمنان خرم، سنیئر صحافی سلمان غنی، سماجی ورکر، سنگر ابرارالحق، طلبا اور والدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے امید بھرے دمکتے چہرے دیکھ کر ہمیشہ خوش ہوتا ہوں اور دوبارہ خود کو زمانہ طالبعلمی میں محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ ہم بچوں کی اچھی تربیت سے ہی ملک کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو نصیحت کی کہ والدین اور اساتذہ کا احترام کبھی دل سے نہ نکالنا اور ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کا سوچنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button