سٹی

ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔اس اجلاس میں عزیز بھٹی واہگہ ٹاون کے ریونیو اور آپریشن ونگ کے افسران شریک ہوئے ۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے عزیز بھٹی واہگہ ٹاون کی وارڈ وائز ریونیو کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے۔فتح گڑھ سب ڈویژن، شادی پورہ، تاجپورہ،مصطفی آباد سب ڈویژن میںآگہی کیمپس بھی لگائے جائیں۔تمام نادہندگان کے سیوریج اور پانی کے کنکشن منقطع کر دیےجائیںکنکشن ازخود بحال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں منیر، ڈائریکٹر فیصل خرم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد توصیف سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button