انٹر ٹینمنٹ
مغلیہ سلطنت سے نفرت کرنے والے بھارتیوں کو تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار گرانے کا مشورہ ، نصیر الدین شاہ

(شو بز ڈیسک،قوت) بھارتی لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے مغلیہ سلطنت سے نفرت کرنے والے بھارتیوں کو تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار گرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مغل بادشاہوں کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ نصیر الدین شاہ کی ویب سیریز ’تاج ڈیوائڈڈ بائے بلڈ‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے، جس میں نصیر الدین شاہ شہنشاہ اکبر بادشاہ کا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم مغل دورِ بادشاہت کے موضوع پر بننے والی فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی بھارتی عوام میں مغل دور کے حوالے سے مختلف رائے قائم ہونے لگی ہیں اور بیشتر افراد انہیں ظالم قرار دیتے دکھائی دیتے ہیں ۔نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک بھر میں مسلمان بادشاہوں بالخصوص مغلوں پر منظم انداز میں تنقید کرتے ہوئے انہیں لٹیرا قرار دیا جا رہا ہے ۔