انٹر ٹینمنٹ
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اچھے اسکرپٹس کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے،سجل علی

(شو بز ڈیسک،قوت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اچھے اسکرپٹس کا انتخاب کرنے میں بہت دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔سجل علی نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اچھے اسکرپٹس کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ آج کل ڈراموں میں زیادہ تر لڑکیوں کو ایسے شخص کی محبت میں مبتلا ہوتے دکھایا جارہا ہے جوکہ کہانی کے آغاز پر اسے ہراساں کررہا ہوتا ہے اور تکلیفیں دے رہا ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس طرح کے ڈراموں کی ویورشپ بھی اچھی ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ٹی وی کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ لوگوں کی سوچ کو بدل سکے اور وہ جنگ ہماری اب بھی جاری ہے۔







