جرم و سزاکھیل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کی عزت افزائی۔

شہداء کے بچوں اور فیملیز کو قذافی اسٹیڈیم کے آئی جی پی انکلوژر میں پی ایس ایل میچ دکھا یا گیا۔
لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے شہداء کے بچوں کو آٹو گراف دئیے۔
سٹار باؤلر حارث رؤف اور اوپنر بیٹسمین فخر زمان نے شہداء کے بچوں کو پھول پیش کئے۔
شہدائے پولیس کی اہل خانہ کی عزت و احترام کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(خبر نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس شہداء کی فیملیز کی عزت و تکریم اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں لاہور پولیس کے شہداء کے بچوں اور اہل خانہ کو قذافی اسٹیڈیم کے آئی جی پی انکلوژر میں پی ایس ایل کرکٹ میچ دکھا یا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود بھی شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کیلئے اسٹیڈیم پہنچے اور شہداء کے بچوں کے ساتھ میچ دیکھا۔ آئی جی پنجاب نے شہداء کے بچوں کی لاہور قلندر کے کھلاڑیوں سے ملاقات کروائی۔ لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں نے شہداء کے بچوں کوٹی شرٹس پر آٹو گراف دئیے جبکہ سٹار باؤلر حارث رؤف اور اوپنر بیٹسمین فخر زمان نے شہداء کے بچوں کو پھول پیش کئے۔آئی جی پنجاب نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں اور فرنچائز منتظمین سے ملاقات بھی کی۔
آئی جی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور کے قذافی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے پر امن انعقاد کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر سکیورٹی فرائض ادا کر رہی ہیں اور سکیورٹی انتظامات کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی موثرروانی کو مد نظررکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدائے پولیس کی اہل خانہ کی عزت و احترام کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button