ایل ڈی اے سٹی مستقبل کا نیا شہر ، محفوظ سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ عامر احمدخان، ڈی جی ایل ڈی اے
ایل ڈی اے سٹی کے 1153 پلاٹ نمبروں کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی
ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی
اس سال کے آخر تک لوگ گھر بنا سکیں گے ۔ قرعہ اندازی کو سو فیصد شفاف بنانے کے لیے
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تعاون حاصل کیاگیا۔عامراحمدخان
لاہور( خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی زیر نگرانی ایل ڈی اے سٹی کے فائل ہولڈرز کو پلاٹ نمبروں کی الاٹمنٹ کے لیے چوتھی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرد ی گئی ۔ قرعہ اندازی کا انعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوااورڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی۔قرعہ اندازی میں 1153 فائلیں شامل کی گئیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامرا حمدخان نے کہا کہ فیروز پور روڈ اوررنگ روڈ کے درمیان ایل ڈی اے سٹی مستقبل کا نیا شہر ہے۔ایل ڈی اے سٹی محفوظ سرمایہ کاری کا بہتریں موقع ہے، سکیم میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہے۔ بھرپور کوشش ہے کہ جلد ازجلد الاٹیوں کو پلاٹوں کے قبضے ملنا شروع ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کر رہے ہیں۔ چناب روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، اس سال کے آخر تک لوگ گھر بنا سکیں گے ۔ فائل ہولڈرز ایل ڈی اے کی ویب سائٹlda.gop.pkوزٹ کر کے اپنا پلاٹ نمبر چیک کر سکتے ہیں۔ قرعہ اندازی کو سو فیصد شفاف بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تعاون حاصل کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے دیگر افسران وملازمین کی کاوشوں کو سراہا۔قرعہ اندازی کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہائوسنگ صفی اللہ گوندل ،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی ،چیف انجینئر ون اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب سمیت دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔ تقریب میں فائل ہولڈرز اور شہریوں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔٭٭٭٭٭

