سٹی

ایل ڈی اے شعبہ ٹائون پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹائون میں30املاک سیل کر دیں

لاہور(خبرنگار )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا ریکوری آپریشن جاری ہے اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو سلمان محفوظ کی زیر نگرانی علامہ اقبال ٹاؤن میں عملے نے کارروائیاں کر کے 30املاک سیل کر دیں۔ کمرشلایزیشن فیس نہ ادا کرنے اور بغیر اجازت کمرشل کرنے پر ان عمارتوں کو سر بمہر کیاگیا۔سیل کی جانے والی عمارتوں میں گراسری سٹورز اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔بار بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کمرشلایزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر کارروائیاں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button