لاہور کی خدمت اور شہریوں کی حفاظت کے لیے محنت کرنے والے سول ڈیفنس ورکرز کی تحسین
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ٹاؤن ہال میں عالمی شہری دفاع کی تقریب میں شرکت
لاہور (خبر نگار)شہری دفاع کے عالمی دن پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے محکمہ شہری دفاع کے ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اورلاہور کی خدمت اور شہریوں کی حفاظت کے لیے محنت کرنے والے سول ڈیفنس ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ٹاؤن ہال میں عالمی شہری دفاع کی تقریب میں شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس ورکرز کے ساتھ بات چیت کی اور آ گا ہی واک میں بھی شرکت کی۔ڈ ی سی لاہور نے کہا کہ حادثات، قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں سول ڈیفنس کی کاوشیں قیمتی زندگیاں بچاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ورکرز کی ہمت اور حوصلہ عوام کے لیے ایک ڈھال ہے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ورکرز کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔