صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو تربیتی ورکشاپس کے ذریعے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجائے گا
ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرکے مریضوں کے ساتھ اچھاسلوک کرناہے
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج و معالجہ ہماری اولین ترجیح ہے۔نگران وزیرصحت پنجاب
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام منعقدہ پری کانفرنس ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ڈاکٹرصومیہ اقتدار،پروفیسرڈاکٹرعمران،پروفیسرامجد،سی ای او مئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹرہارون حامد،ڈاکٹرسلمان کاظمی اور دیگرعہدیداران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے انتہائی بہترین سائینٹیفک ورکشاپ منعقدکرنے پر منتظمین کی کاوش کوسراہا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ڈاکٹرزکی تربیت کے حوالہ سے اس نوعیت کی ورکشاپس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو تربیتی ورکشاپس کے ذریعے جدیدعلوم سے روشناس کروایاجائے گا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج و معالجہ ہماری اولین ترجیح ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایک ڈاکٹرکیلئے سب سے اہم اس کا مریض ہوناچاہئے۔ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرکے مریضوں کے ساتھ اچھاسلوک کرناہے۔ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی کیلئے کوئی پیسہ نہیں خرچناپڑے گا۔پوری دنیامیں ڈاکٹرزکوجدید تربیتی کورسزکروائے جاتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کومریضوں کیلئے بہترعلاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے کہاکہ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ورکشاپ کا باقاعدہ آغازکردیاہے۔