ڈپٹی کمشنر لاہور کا سنت نگر اور اسلام پارک کے علاقوں کا سرپرائز دورہ۔
حفاظتی ٹیکوں کے فکسڈ فیلڈ کیمپس کاجائزہ، بچوں اور والدین سے بات چیت۔
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ لاہور میں حفاظتی قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کے لیے خصوصی مہم جاری ہیں اورپہلے دو دنوں میں ٹارگٹ35ہزار 619بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا دیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پہلے دو دنوں کا ٹارگٹ 31ہزار 942بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے سنت نگر اور اسلام پارک کے علاقوں کا سرپرائز دورہ کیا اورحفاظتی ٹیکوں کے فکسڈ فیلڈ کیمپس کاجائزہ لیا اور بچوں اوروالدین سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم میں کل 2لاکھ 25ہزار بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور خصوصی مہم میں 344ریگولر جبکہ 120سپیشل ویکسی نیٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پہلے دو دنوں میں ٹارگٹ سے زائد بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے پر ٹیمیں شاباش کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی قطروں کی مہم کو کامیاب بنا کر ہی اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔