
لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ اور دیگرانتظامی معاملات میں عالمی ڈونرز کے تعاون کو سراہتے ہیں وہ جمعہ کے روز سول سیکرٹریٹ میں عالمی ڈونر جی آئی زی کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ملاقات میں مقامی حکومتوں کے ریونیو جنریشن ٹیکس کولیکشن، فنانشیل مینجمنٹ سسٹم اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاؤہ فنانشیل مینجمنٹ اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے جی آئی زی کا تعاون حاصل کر نے پر غور کیا گیا۔ سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ٹیکس کولیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ کی سطح پر ہوم ورک کیا جارہاہے۔ مقامی حکومتوں کو خود انحصار کر کے میونسپل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانا مقصد ہے ۔سکرٹری بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے جدید ٹریننگ ماڈیولز تیار کرنا ہوں گے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنا اولین ترجیح ہے کیونکہ آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم کے بعد کے نفاذ کے بہت سے مسائل کا حل ممکن ہے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کی آٹومیشن پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفافیت، گڈ گورننس اور میونسپل سروس کی مؤثر ڈلیوری کو اس سسٹم کی مدد سے یقینی بنائیں گے ۔عالمی ڈونر اداروں کے ساتھ مل کر ادارے کی مکمل آٹومیشن ترجیحات میں شامل ہے اور مقامی حکومتوں کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے ڈونرز کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ملاقات میں سپیشل سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال اور ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ماریہ طارق بھی موجود تھیں






