پاکستانسٹی

نااہل حکمران رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی بم گرا رہے ہیں۔

کمرتوڑ مہنگائی اور شرع سود میں اضافہ نے عوام کومعاشی طور تباہ کردیا ہے۔
سیاست کو مخلوق خدا کی خدمت اور عبادت سمجھنے والی قیادت ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
رمضان سے قبل آٹا،گھی، چاول، دالیں، چکن اور دیگر اشیا خورونوش میں عوام ریلیف دیا جائے۔
جماعت اسلامی عوام پر ظلم، مہنگائی، کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔
امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ نااہل حکمران رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی بم گرا رہے ہیں۔ کمرتوڑ مہنگائی اور شرع سود میں اضافہ نے عوام کومعاشی طور تباہ کردیا ہے۔ ملک میں مہنگائی 40 فیصد سے زائد اور شرع سود 20 فیصد کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 19 روپے کے اضافے نے ملکی کرنسی کی بنیادیں ہلا کر دی ہیں۔ نااہل وزیراعظم پیکج کے تحت گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی جو قابل مذمت ہے۔ اس وقت آٹے کی فی کلو قیمت 160روپے ہے، گھی، چاول، دالیں، چکن اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں خون کے آنسو رونے پر مجبور ہے اور حکمران طبقہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کیلئے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہے ہیں جو ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور شرع سود میں اضافے کے خلاف مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ سیاست کو مخلوق خدا کی خدمت اور عبادت سمجھنے والی قیادت ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ رمضان سے قبل آٹا،گھی، چاول، دالیں، چکن اور دیگر اشیا خورونوش میں عوام ریلیف دیا جائے۔ جماعت اسلامی عوام پر ظلم، مہنگائی،
کرپشن اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button