سٹی
شہریوں کو شجرکاری کیلئے محکمہ جنگلات کیجانب سے پودے ملیں گے.کمشنر لاہور

لاہور (خبر نگار ) شہریوں کو شجرکاری کیلئے محکمہ جنگلات کیجانب سے پودے ملیں گے.کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ٹاون ہال میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے پودے فراہمی کیلئے پہلےمرحلے میں دو کیمپ لگانے کی ہدایت کردی۔

کمشنر لاہور نے کہا کیمپس سے پودے، شجرکاری پر پمفلٹس اور ضروری معلومات شہریوں کو ملیں گی۔بریفنگ کیمطابق پرائیویٹ لینڈز پر سب سے زیادہ شجرکاری ہورہی ہے۔
کمشنر لاہور نے مزید کہا کے سال 2023 کا شجرکاری کا ہدف حاصل کریں گے۔لاہور میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جارہے ہیں۔

