سٹی

جی سی یو نیو کیمپس میں پھلدار پودے لگاکرشجر کاری مہم کا آغاز

لاہور (خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورہارٹی کلچر سوسائٹی کا سوسائٹی فار انوائرمنٹ اینڈ مینگروو پروٹیکشن کے تعاون سے یونیورسٹی کے 400ایکڑ پر محیط نیو کیمپس میں شجر کاری مہم کا آغاز۔ جس میں پھلوں کے مقامی پودے، جیسے اورنج اور امرود کے 38ہزار درخت لگائے جائیں گے۔شجر کاری مہم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے طلباء اور فیکلٹی کے ہمراہ کیا۔تقریب میں سوسائٹی فار انوائرمنٹ اینڈ مینگروو پروٹیکشن کے صدر ڈاکٹر کنول ناظم نے شرکت کی، جنہوں نے شجرکاری مہم کے لیے جی سی یونیورسٹی کو پودے عطیہ کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ میگا پلانٹیشن ڈرائیو 2023 جنگلات، ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس سے کیمپس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button