جب شیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے‘ ناکام لانگ مارچ کیلیے بچوں کو نکلنے کا کہتا رہا، خود ہیلی کاپٹر میں بیٹھا رہا، جیل بھرو تحریک اپنی آہوں اور سسکیوں سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا
ہمیں امپورٹڈ کہنے والا خود ایکسپورٹ ہونے کو تیار بیٹھا ہے‘ کل تک امریکی سازش کا رونا رونے والے آج امریکیوں کے پائوں پکڑ رہے ہیں سینئر نائب صدر کا تنظیمی جلسہ سے خطا ب
گوجرنوالہ(چودھری طارق محمود‘ قوت) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان خود بھی ڈوب گیا اور اس نے اپنے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا۔ گوجرانوالہ میں تنظیمی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب شیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے، توہین عدالت تب نہیں ہوتی جب منتخب وزیراعظم کو اقامہ رکھنے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر باہر نکال دیا جاتا ہے۔ سینئر نائب صدر نے کہا کہ ناکام لانگ مارچ کیلیے بچوں کو نکلنے کا کہتا رہا، خود ہیلی کاپٹر میں بیٹھا رہا، جیل بھرو تحریک اپنی آہوں اور سسکیوں سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور ان کے ایڈووکیٹ بھائی فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک کے تناظر میں کہا ہے کہ اب مجھے تقریر کی ضرورت نہیں، ٹرک چلتا دیکھ کر آپ خود سمجھ جائیں گے۔ ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ زیر بحث ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کی آڈیو سنی، مریم کہہ رہی تھی، سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہیں؟ اب یہ نہ کہہ دینا جو ٹرک تم نے کورٹ کے باہر کھڑا کیا مریم نواز چلا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس کے دفتر سے نکال دینے پر توہین عدالت نہیں ہوتی، نواز شریف کی بیٹی گجرنوالہ کے سامنے کھڑی ہے، تمہاری کہا کھڑی ہے؟ جو اپنی بیٹی کو انصاف نہیں دے گا وہ پاکستان کو کیا انصاف دے گا۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جو جھوٹے کو سزا معافی کا سرٹیفکیٹ مل جاتا ہے، جو کہتا ہے کہ نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ کنونشن دیکھ لے، سب سے بڑے فتنے، نو سرباز، گھڑی چوری کو گجرانوالہ نے پہچانا تھا۔