ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت شہریوں اور کاروباری افراد کو سہولت دی جائے۔عامرا حمد خان
ایل ڈی اے کے رولز اینڈ ریگولیشن پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔عامرا حمد خان
غیر قانونی کمرشل استعمال کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے
ڈی جی ایل ڈی اے عامرا حمد کی زیر صدارت ’’پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی‘‘کا اجلاس، افسران نے
اپنے زونز سے متعلق کیسز پر بریفنگ دی
لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی زیر صدارت ’’پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی‘‘ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کو موصول شدہ درخواستیں اور کمرشل کیسز پیش کیے گئے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کمیٹی میں پیش کردہ کیسز کا ازسرنو جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت شہریوں اور کاروباری افراد کو سہولت دی جائے۔ایل ڈی اے کے رولز اینڈ ریگولیشن پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔غیر قانونی کمرشل استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کمرشلایزیشن فیس کی وصولی ا ور قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں افسران نے اپنے زونز سے متعلق کیسز پر بریفنگ دی۔اجلاس میں تعلیمی ادارے ، انڈور سپورٹس، ری ہیبیلی ٹیشن سنٹرز، و دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لیے زمین میں استعمال میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس، چیف میٹرو پولیٹن ندیم اختر زیدی ، ٹاؤن پلاننگ کے متعلقہ ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹر لاء ، ٹیپا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔