سٹیصحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری

راولپنڈی میں واقع 1 فوڈ پوائنٹ کی پروڈکشن بند، 10 کو جرمانے عائد
بھاری مقدار میں ملاوٹی چائے، غیر معیاری مصالحہ جات اور دودھ موقع پر تلف کر دیا
ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر کریانہ سٹورز مالکان کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں ـــ، ــــــــــــ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملکـ
راولپنڈی (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعل ساز مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری۔راولپنڈی میں واقع 1 فوڈ پوائنٹ کی پروڈکشن بند، 10 کو جرمانے عائد۔بھاری مقدار میں ملاوٹی چائے، غیر معیاری مصالحہ جات اور دودھ موقع پر تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ممنوعہ اجزاء سے مٹھائیاں تیار کرنے پر 2 بیکریز کو کام کرنے سے روکا گیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے دوران کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 ہوٹل کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر کریانہ سٹورز مالکان کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ غیر معیاری دودھ کی سٹوریج پر 3 ڈیری شاپس کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ معمولی نقائص پر 46 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو صحت بخش اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوام الناس کسی بھی قسم کی شکایات کے اندراج کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button