پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی لائیو تقریب پر پابندی لگانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے,یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد ہائیکورٹ میڈیا ٹاک

لاھور(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر، ایڈووکیٹ سید عدنان جمیل اور دیگر وکلا کے ہمراہ لاھور ہائیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ چیئرمین عمران خان کی لائیو تقریب پر پابندی لگانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے تحریک انصاف بدھ کو لاہور میں عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز ریلی نکالے گی جے آئی ٹی کا سارا ریکارڈ سیل کردیا گیا تھا جب جج صاحب نے پراسکیوشن کی ٹیم بھیجی تو اس کمرے میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا- انکی بدنیتی پہلے دن سے ظاہر ہورہی تھی۔ اس حملے میں ایک بندہ نہیں تھا اور بھی ملزم تھے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی بنا دی اس کے خلاف ہم نے درخواست دائر کی۔ اس کے بعد نگران حکومت نے ایک اور جے آئی ٹی بنا دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ منتحب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی اور اس کی تحقیقات مکمل ہوئی۔ خان نے کہا ہے کہ ان پر حملے میں رانا ثناءاللہ ، شہباز شریف سمیت دیگر شامل ہیں ہم عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ جے آئی ٹی میں شامل چار بندے جن کے خلاف پراسکیوٹر جنرل نے کہا کہ انکے خلاف کاروائی کرے۔ عمران خان پر پابندی لگانا فضول ہے۔پیمرا کے اس اقدام سے افسوس ہوا ہے۔ اب تو شوشل میڈیا کا دور ہے اس پر پیغام عوام تک پہنچ جاتا ہے۔اب مان لیں یہ جمہوری اقدام نہیں ہے ۔ اس حکومت کو کوئی اور چلا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button