سٹی

دربار میاں میرؒ میں محفل سماع، وزیر اوقاف مہمان خصوصی تھے

سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری، پروفیسر کلیان سنگھ، سامعین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت
صوفی تقریبات کا مقصد عوام کو روحانی سکون کے مواقع فراہم کرنا ہے، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر
لاہور(خبر نگار)
پنجاب حکومت کے زیراہتمام جشن بہاراں تقریبات کے سلسلے میں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام دربار حضرت میاں میرؒ میں محفل سماع کا انعقاد ہوا۔ مہمان خصوصی نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر تھے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پروفیسر کلیان سنگھ کلیان، خطیب مسجد داتا دربار اور سامعین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل سماع میں آمد پر صوبائی وزیر نے برصغیر کی مشہور روحانی شخصیت حضرت میاں میرؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ محفل سماع میں معروف قوال پپو میاں میری اور ہمنوائوں نے قوالی پیش کی۔ قوالوں نے اپنی پرفارمنس سے صوفی محفل میں سماں باندھ دیا جس سے شرکا پر وجد طاری ہو گیا۔ صوبائی وزیر اور دیگر شرکا نے قوالوں کو عمدہ پرفارمنس پر زبردست داد پیش کی۔
محفل سماع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ جشن بہاراں کے تحت صوفی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مختلف صوفی محافل کا انعقاد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی تقریبات کا مقصد عوام کو روحانی سکون کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تحت ہر بڑے مزار پر جشن بہاراں محافل کا انعقاد کر رہے ہیں۔ روحانی محافل کا مقصد صوفیا کا پیغام عام کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبات 12 مارچ تک جاری رہیں گی اور آج (بدھ) جشن بہاراں کے تحت بادشاہی مسجد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button