الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30اپریل کو ہونگے، ریٹرننگ افسر گیارہ مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
کاغذات نامزدگی 12سے 14مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال 22مارچ کو ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشان 6اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانی ہوگی۔