سٹی

ویٹر نری یونیورسٹی کے زیر اہتمام جا نوروں میں بیما ریو ں کی پتھا لو جی کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری بین الا قوا می ورکشاپ اختتام پذیر

لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے شعبہ پتھا لو جی نے ڈیوس تھامپسن فا ؤنڈیشن اور گلو بل ہیلتھ پتھا لو جی نیٹ ورک کے با ہمی اشتراک سے جا نوروں میں بیما ریو ں کی پتھا لو جی کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری بین الا قوا می ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے ٹریننگ کے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرنسپل سیواس جھنگ پروفیسر ڈاکٹر فیا ض قمر، چیئر مین پتھا لو جی ڈیپا رٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عا صم اسلم،ڈائریکٹر چغتا ئی لیب ڈاکٹر عمر چغتا ئی،یونیو رسٹی آف جیو ر جیا امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر کوری برا ؤن،ڈاکٹر اشتیا ق احمد کے علا وہ پاکستان کے مختلف پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں سے اسا تذہ، پوسٹ گریجو یٹ طلبہ اورپروفیشنلز کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔
اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ورکشاپ کا انعقاد جا نورو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کی تشخیص کے حوا لے سے شعبہ پتھا لو جی میں استعمال ہو نے والے آلات اور طریقہ کار کو جا ننے کے لیئے انتہا ئی ضروری ہے نیزاُ نہو ں نے ورکشاپ کے شر کا کو شعبہ پتھا لو جی سے متعلقہ بیسٹ تیکنیکس و نالج سکھانے پر پروفیسر ڈاکٹر کوری برا ؤن کی کا وشو ں کو سرا ہا۔ تین روزہ ٹریننگ میں ما ہرین نے شر کا کومورفو لو جیکل تشخیص کے بنیا دی

اُ صو ل، بچھڑوں کے ڈا ئر یا میں پیتھو جینسز کا کرداراوراعصا بی و تو لیدی سسٹم کی بیما ری سے متعلقہ مو ضو عات پر لیکچرز دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button