پاکستانکاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر سے پولٹری ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات، پولٹری انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت

پولٹری انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دیا جا سکے، ایس ایم تنویر
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت وایس ایم تنویرسے پولٹری ایسوسی کے چیئرمین چوہدری نوید اشرف کی قیادت میں وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ، سیکرٹری زراعت واصف خورشید اور محکمہ لائیوسٹاک کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران پولٹری سیکٹر کودرپیش مسائل اور ان کا حل نکالنا تھا تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سویا بین کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، کم قیمت چکن کی فراہمی میں رکاوٹ سمیت اپنے خدشات کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے پولٹری ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو اعلیٰ سطح تک پہنچایا جائے گا اور ان کو دور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button