سٹیکاروبار

عالمی یوم خواتین کے موقع پر لاہور چیمبر میں تقریب

لاہور(خبر نگار) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر شاندار تقریبات منعقد کیں جن میں کاروباری شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بیگم وزیراعلیٰ پنجاب وردہ محسن نقی مہمان خصوصی تھیں جبکہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، ll، لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے وومن ایمپاورمنٹ اینڈ پرسنل ڈویلپمنٹ کی کنوینر فریحہ یونس و دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے تمام ممالک میں یہ دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ،ہم اپنی خواتین کے لیے وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جس کی وہ حقدار ہیں اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے وومن ایمپاورمنٹ فریحہ یونس کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس اہم دن پر تقریب کا انعقاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تاریخ اور موجودہ دور میں ہمیں پاکستان میں بہت سی خواتین کے نام ملتے ہیں جنہوں نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ملک بھر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نامور خواتین کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے تاکہ ہماری نئی نسل ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے خاندان، ملک اور قوم کی رہنمائی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرصہ دراز سے کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کے فروغ میں خصوصی کردار ادا کر رہا ہے۔ لاہور چیمبر وقتاً فوقتاً ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ کاروباری شعبہ سے وابستہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور انہیں اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکیں۔ سٹینڈنگ کمیٹی کی کنوینر فریحہ یونس نے کہا کہ آبادی کا نصف سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے ، تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں ان کی شرکت یقینی بنائے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button