سٹی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع وومن بائیک ریلی نکالی گئی۔

لاہور (خبر نگار)
سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع وومن بائیک ریلی نکالی گئی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوااور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ریلی کا افتتاح کیا۔وومن بائیک ریلی حسین چوک سے شروع ہوئی اور منی مارکیٹ سے ہوتی ہوئی حسین چوک پراختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں 150سے زائد خواتین موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ ریلی میں سپورٹس، پولیس، ٹریفک پولیس اورریسکیو 1122 کی خواتین بائیکرزنے حصہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کہا وومن ڈے پر ہمارا پیغام ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔وومن بائیک ریلی کا مقصد خواتین میں لیڈرشپ اور اعتماد پیدا کرنا ہے،خواتین کو خودمختار بناکر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،

کمشنر لاہور نے مزید کہا کے خواتین ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔اپنی بہنوں اور بیٹیوں کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ ان کیلئے ہر میدان کھلا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا خواتین نے ہر میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔خواتین نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
وومن بائیک ریلی کا مقصد خواتین میں خوداعتمادی پیدا کرنا ہے۔ ملک کی ترقی میں خواتین کاکردار اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button