وی سی یو ایچ ایس پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت سیدواجدعلی شاہ،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،رجسٹرارڈاکٹرجنیدرشید ودیگرفیکلٹی ممبران موجود
لاہور (خبر نگار)
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اسلامک ایڈ یو کے کے چیئرمین محمودالحسن کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال لاہورپہنچ گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،رجسٹرارڈاکٹرجنیدرشید ودیگرفیکلٹی ممبران موجودتھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اسلامک ایڈUKکے تعاون سے زیر تعمیرنئی ایمرجنسی کا دورہ کیااور پیش رفت کاجائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے پیش رفت بارے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہور بچوں کے علاج و معالجہ کے حوالہ سے ایشیاء بالخصوض پاکستان کاسب سے بڑاہسپتال ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال لاہور میں آنے والے معصوم بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں اسلام ایڈUKکے تعاون سے نئی ایمرجنسی پرکام تیزی سے جاری ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث چلڈرن ہسپتال لاہورکی توسیع دورحاضرکی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی لاہورمیں چلڈرن ہسپتال ٹوبھی بناناچاہتے ہیں۔ پورے پاکستان سے بچے علاج ومعالجہ کیلئے چلڈرن ہسپتال لاہورلائے جاتے ہیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات اور تنظیمیں بھی کارخیرمیں حصہ ڈال رہی ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہورکی ایمرجنسی کو ری ویمپ کرکے بچوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات مزید بہترہوسکیں گی۔ حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پرچلتے ہوئے مخیرحضرات چلڈرن ہسپتال لاہورکی مددکررہے ہیں۔ اسلامک ایڈUKکی تمام لیڈرشپ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امیدہے اگلے 6ماہ کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہورکی ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کاکام مکمل ہوجائے گا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے اس موقع پرکہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں روزانہ کی بنیادپر 1500سے2000بچوں کو ایمرجنسی سروسزفراہم کی جاتی ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کے مختلف ہسپتالوں سے بچے علاج کی بہترسہولیات کیلئے چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ریفرکئے جاتے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہورکے ساتھ مریضوں کی مزید بہتری کا منصوبہ تیارکرنے پراسلامک ایڈUKکے شکرگزارہیں۔ری ویمپنگ کے بعدچلڈرن ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد80سے بڑھ کر160ہوجائے گی۔چلڈرن ہسپتال لاہورکی ڈیجٹلائزیشن کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔ اسلامک ایڈUKکے چیئرمین محمودالحسن نے اس موقع پرکہاکہ چلڈرن ہسپتال لاہورکی ری ویمپنگ میں اپناحصہ ڈالناقابل فخرسمجھتے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کاکام بہت جلدمکمل کرلیں گے۔