ڈی سی لاہور نے ٹیوٹا مغلپورہ میں ہنر سیکھنے والی خواتین کے ساتھ وقت گزار ا۔
ڈی سی لاہور نے ای لائبریری میں مختلف شعبہ جات کی ورکنگ ویمن کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ڈی سی لاہور نے متعلقہ افسران کو دفتر میں موجود خواتین کے دفتری مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا۔
لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے خواتین کا عالمی دن مختلف شعبہ جات کی خواتین کے ساتھ منایا۔ڈی سی لاہور نے ٹیوٹا مغلپورہ میں ہنر سیکھنے والی خواتین کے ساتھ بھی وقت گزارا اور ای لائبریری میں مختلف شعبہ جات کی ورکنگ ویمن کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے گورنمنٹ ہائی سکول میں بچیوں کے ساتھ وقت گزار اورا بچی کا داخلہ کر کے سکول انرولمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا اورڈی سی لاہور نے بچیوں میں تحفے بھی بانٹے۔ڈی سی لاہور نے اپنے دفتر میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ کیک کاٹا اور مسائل بھی سنے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے متعلقہ افسران کو دفتر میں موجود خواتین کے دفتری مسائل فوری حل کرنے کا حکم بھی دیا۔