
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کروانے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔
پی ٹی آئی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنرنے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔






