سٹی

محکمہ جنگلی حیات کے انتہائی کہنہ مشق اور ملنسار آفیسر عبد الشکور منج ریٹائرڈ ہوگئے

 اُنکا 34 سالہ شاندار کیرئر ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات
لاہور(خبر نگار)
محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے انتہائی کُہنہ مشق اور ملنسار آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عبد الشکور منج اپنے طویل 34سالہ شاندار کیرئر کیبعد آج ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کی گرانقدر پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں محکمہ نے ان کے اعزاز میں سفاری زو لاہور میں ایک پُر وقا ر تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی اور سابق اعزازی وارڈن پنجاب مطلوب ربانی مہمان خصوصی تھے، تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام مدثر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عظیم ظفر، جنید عالم، میاں محمد اختر، عاصم بشیر چیمہ، ڈاکٹر مصباح سرور، ارفع بتول، راجہ احسان احمد، غلام رسول، نوید طارق، زاہد علی، عامر نیازی، محمد حسین گشکوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف خواجہ جنید ندیم، اسٹنٹ ڈائر یکٹر پبلسٹی محمد رمضان، ڈیٹا اینالسٹ وجیہہ، نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹرمحمد زبیر اور دیگرسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر عبد الشکور منج کی محکمہ کیلئے گرانقدر خدمات کو بھر پور سراہا، انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ کئی سال سے ان کے شاندار پیشہ ورانہ کیرئر اور اچھی شہرت کا سُن رکھا تھا اور اب بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ان کی تمام خوبیوں اور اوصاف کا ازخود مشاہدہ بھی کرچکا ہوں۔بلاشبہ ان کا طویل کیرئر ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہے۔ سابق وارڈن پنجاب مطلوب ربانی نے بھی عبدالشکور منج کی جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے خدمات کو سراہا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام مدثر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف جنید عالم، عاصم بشیر چیمہ، راجہ احسان نے بھی فرد اََ فرداََ عبدالشکور منج کی محکمہ کیلئے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تمام شرکائے تقریب نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب، سابق اعزازی وارڈن پنجاب اور محکمہ کی جانب سے عبدالشکور منج کو یادگاری سوونیئر اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور منج نے اس عزت افزائی پر تمام شرکائے تقریب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور محکمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ زندگی بھی محکمہ کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button