پاکستانصحت

پاکستان میں اس وقت سواپانچ لاکھ ڈائیلسزمشینیں درکارہیں ،ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ورلڈکڈنی ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین بورڈآف مینجمنٹ گوہراعجاز،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرامجد،ڈاکٹریحیی سلطان،پروفیسرنویداقبال،پروفیسرشفیق،ڈاکٹرشبیرچوہدری ودیگرڈاکٹرزاور نرسوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔مقررین نے سیمینارکے دوران ورلڈکڈنی ڈے کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ شوگراور بلڈپریشرگردوں کی بیماری کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔حالیہ ریسرچ کے مطابق پاکستان میں 40سال کے ہر انسان میں بلڈپریشرکی علامات پائی جاتی ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت سواپانچ لاکھ ڈائیلسزمشینیں درکارہیں۔پاکستان کے سرکاری اور نجی سیٹ اپس میں ابھی تک 89ہزارڈائیلسزمشینیں ہیں۔گوہراعجازجناح ہسپتال میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔جناح ہسپتال میں قائم نظام کو پمزمیں کاپی کرنے کی کوشش کی تھی۔گوہراعجازکی نگرانی میں جناح ہسپتال کے ڈائیلسزسنٹرمیں سوفیصدمیرٹ پر مریضوں کوسہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مکمل فعال بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔2044میں پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیاکا تیسرابڑاملک بن جائے گا۔پاکستان میں آبادی کے اضافے کے باعث عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ میں نے تمام اعضاء عطیہ کرنے کیلئے اعلان کیاہواہے۔ عبدالستارایدھی جیسے عظیم انسان نے بھی اپنے اعضاء عطیہ کردئیے تھے۔پاکستان کی 23کروڑکی آبادی میں صرف 672لوگوں نے اعضاء عطیہ کرنے کیلئے اپنے آپ کورجسٹرڈکروایاہے۔پی آئی سی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کاٹاسک سونپاگیاہے۔اپنے اعضاء عطیہ کرنے والے افرادکو سول ایوارزدئیے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہمیں اپنے معاشرے میں اعضاء عطیہ کرنے والے ڈونرزکو پرموٹ کرناہوگا۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 10سے 12مارچ تک بین الاقوامی کانفرنس منعقدکروارہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ورلڈکڈنی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمیناراورواک کے انعقادپرعلامہ اقبال میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو مبارکباددی۔چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجازنے کہاکہ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کے ویژن کے مطابق جناح ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھایاہے۔جناح ہسپتال کے ڈائیلسزسنٹرمیں 56مشینیوں کے ذریعے مریضوں کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔جناح ہسپتال میں 50 کروڑروپے کی لاگت سے ٹرانسپلانٹیشن سنٹر بنارہے ہیں۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے کہاکہ سب سے زیادہ بیماریاں ناقص پانی پینے سے ہوتی ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ نے جناح ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پرگوہراعجازکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button