چیل گوشت کے خلاف کریک ڈاون کی نگرانی سی ایم اوز خود کریں،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی لاہور کے تمام ونگز کو سمارٹ ڈیجیٹائزیشن پر منتقل کرنا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خصوصی آڈٹ کی روشنی میں اصلاحات اور ڈورسٹیپ خدمات فراہمی عملی پلان وضع کیا جائیگا۔ واضح ہدایت ہے کہ لاہور میں صرف پھلدار اور پھولدار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چیل گوشت کے خلاف کریک ڈاون کی نگرانی سی ایم اوز خود کریں۔ نقشوں کی جلد و بروقت منظوری اور ڈورسٹیپ فراہمی کیلئے میکانزم ڈیجیٹل ہوگا۔ لیپارک کی شہر 174پارکنگ سائٹس ڈیجیٹل پارکنگ پر منتقل کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چار پارکنگ سائٹس ڈیجیٹلی آپریٹ ہورہی ہیں۔ سب کو کرنے جا رہے ہیں۔ ہر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹ مرمت مرکزی کنٹرول سنٹر سے مانیٹر کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ افسران کی کارکردگی سب سے بڑی سفارش ہوتی ہے۔ اس پر یقین رکھیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوااور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب نارتھ کی زیر صدارت ایم سی ایل کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سی ایم اوز نیم شرکت کی۔٭٭