انٹر نیشنلکھیل

الاتحاد کے خلاف شکست، رونالڈوکا غصہ پانی کی بوتلوں پر نکل گیا

سعودی فٹبال کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الاتحاد کے خلاف شکست پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بوتلوں کو لات ماردی۔
ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ النصر کے کپتان اور اسٹرائیکر کرسیٹیانو رونالڈو کو الاتحاد کلب سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور غصے میں دیکھائی دے رہے ہیں۔
اس میچ میں سب کی نظریں رونالڈو پر تھیں کہ وہ سعودی عرب کی سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں لیکن وہ لگاتار دوسرے گیم میں کوئی گول اسکور نہ کرسکے اور انکی ٹیم کو 0-1 سے شکست ہوئی۔
الاتحاد کے ہاتھوں شکست کے بعد رونالڈو کی ٹیم لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button