کاروبار

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی) کا دورہ

پی وی ٹی سی کے مکینکل، الیکٹرک شعبوں اور آئی ٹی لیبز کا معائنہ کیا۔سیکرٹری کا تربیت کے معیار پر اظہاراطمینان
پی وی ٹی سی کے تربیتی اداروں کے انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کیاجائے۔احسان بھٹہ کی ہدایت
لاہور(خبر نگار) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی وی ٹی سی نے سیکرٹری صنعت و تجارت کو ادارے کے تنظیمی ڈھانچے، پس منظر، تربیتی اداروں، کورسز اور آئندہ کے لائحہ عمل اور چیلنجز بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے پی وی ٹی سی کے مکینکل، الیکٹرک کے شعبوں اور آئی ٹی لیبز کا دورہ کیا اور تربیت کے معیار بالخصوص ہلال بچرز ٹریننگ کورس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے ہدایت کی کہ پی وی ٹی سی کے تربیتی اداروں کے انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button