لاہور( خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور انٹر ویک پرا ئیویٹ لیمیٹڈ کے در میان ویکسین پرو ڈکشن میں تعلیمی و تحقیقی تعا ون بڑ ھانے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے اور انٹر ویک سے چیف ایگزیکٹیو آفیسراشفاق احمد خان نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور انٹر ویک سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان کی اُن پانچ بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہے جن کا تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے ساتھ معیار تعلیم و تحقیق کو بڑ ھانے اور لوکل مصنو عات کو پر مو ٹ کرنے کے حوا لے سے مظبوط الحاق اور روابط ہیں۔اُ نہو ں نے کہا ویٹر نری یونیورسٹی ایک پرو فیشنل یونیورسٹی ہے اور ملک میں نامور پولٹری، ڈیری اور میٹ انڈسٹری مالکان اسی تعلیمی ادارے کے ہی گریجویٹ ہیں اور ان میں سے کئی یواس سینڈیکیٹ اور بورڈ آف سٹڈی کے ممبرز بھی ہیں۔انٹر ویک کے نما ئند وں نے مستقبل قریب میں ویٹر نری یونیورسٹی کے سائنسدا
نو ں کے ساتھ ویکسین پروڈکشن، ریسرچ اینڈ ڈیو یلپمنٹ سے متعلقہ کاموں میں ملکر کام کرنے کا اظہار کیا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں دو نوں ادارے دیکسین ڈیو یلپمنٹ، کمر شلا ئزیشن،ٹیکنیکل ٹریننگز و انٹرن شپ کے لیئے طلبہ و پروفیشنلز کو پلیٹ فارم مہیا کریں گے نیز طلبہ وپروفیشنلز سٹاف کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے فیلڈ سے متعلقہ نالج، تجر بہ،طریقہ کار اور بیسٹ پریکٹس بھی اُ نکے ساتھ شیئر کریں گے۔دونوں ادارے ملکر فیکلٹی، سٹاف اور طلبہ کو کانفرنس، سیمینارز، ورکشاپس اور سمپو زیم میں شر یک ہو نے کے موا قع مہیا کریں گے نیز لا ئیو سٹاک اور پولٹری سیکٹر کے لیئے ویکسین پروڈکشن سے متعلقہ جائنٹ ریسرچ پراجیکٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے، اس کے علا وہ انڈسٹری کے فا ئدے کے لیئے مخصو ص مو ضو عات کی نشا ندہی کر کے تر بیتی ٹریننگ کے موا قع بھی ملکر تلا ش کریں گے۔