سٹیصحت

موروثی بیماریاں پاکستانی عوام کو بہت متاثرکررہی ہیں،عوام الناس میں مختلف بیماریوں اور اس کے سدباب بارے آگاہی پھیلانا اہم ہوچکاہے

عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں بارے آگاہ کرکے ان کو بچاناہے
ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں صحت مندلائف سٹائل اپناناہوگا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں میڈیکل جرنلزم کے عنوان پر منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کراچی سے آئے گیسٹ سپیکر شوکت علی جاوید،پروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم اور طلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شر کت کی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ میڈیکل جرنلزم ایک انتہائی اہم موضوع ہے۔عوام الناس میں مختلف بیماریوں اور اس کے سدباب بارے آگاہی پھیلانا انتہائی اہم ہوچکاہے۔عوام الناس میں مختلف بیماریوں اور اس کے سدباب بارے آگاہی پھیلانے میں میڈیا بنیادی کرداراداکرسکتاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں صحت مندلائف سٹائل اپناناہوگا۔ہمیں عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں بارے آگاہ کرکے ان کو بچاناہے۔موروثی بیماریاں پاکستانی عوام کو بہت متاثرکررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے کی بنیادرکھنے کیلئے ہمیں صحت مندزندگی گزارناہوگی۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پوری دنیاسے آئے طبی ماہرین اپنے تجربات شیئرکریں گے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کراچی سے آئے گیسٹ سپیکرشوکت علی جاویدکی آمدپران کاشکریہ اداکیا اورانہیں یادگاری شیلڈبھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button