سٹیصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ”Thinking Beyond Type 1 Diabetes”کے عنوان پرمنعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت

لاہور (خبر نگار)
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی چلڈرن ہسپتال لاہورمیں ”Thinking Beyond Type 1 Diabetes”کے عنوان پرمنعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم،یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزسے چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹرجیدامنظوراور یوکے سے آئے ڈاکٹرکیش پٹیل کے علاوہ ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ چلڈرن ہسپتال لاہورمیں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام آگاہی سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے چلڈرن ہسپتال میں اس موقع پر آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔ مقررین نے شوگرکی بیماری پرقابوپانے کیلئے صحت مندزندگی گزرانے پرزوردیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ پاکستان کی 27فیصدآبادی شوگرکی خطرناک بیماری کاشکارہے۔ پاکستان میں شوگرکی بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ہمیں شوگرکی بیماری سے بچنے کیلئے زندگی کو اعتدال پسندی سے گزارناہوگا۔ یوکے سے آئے ڈاکٹرکیش پٹیل کی پاکستان آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام لاہورمیں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقدکی جارہی ہے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے پوری دنیاکے ہیلتھ کئیرسسٹم سے متعلقہ طبی ماہرین آچکے ہیں۔ شوگراوربلڈپریشر انسان کو ہارٹ اٹیک ودیگربیماریوں میں مبتلاکردیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button