لاہور (خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس میں ملازمین کی کنفرمیشن کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ملازمین کی بروقت کنفرمیشن سے ان کی کارکردگی میں نکھار پیدا ہوگا نیز شہریوں کی خدمت اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی کنفرمیشن کے لئے بورڈ منعقد ہوا۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عبداللہ لک اور دیگر افسران کنفرمیشن بورڈ میں شامل تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ٹرینی اے ایس آئیزکی کنفرمیشن کے مجموعی طور پر 125 کیسز زیر غور آئے۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کلیئر قرار دیئے گئے 71 ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔کنفرم کئے جانے والے ملازمین میں آپریشنز، انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ڈویژن کے افسران شامل ہیں۔کنفرم ہونے والوں میں تین لیڈی ٹرینی اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بروقت کنفرمیشن ہر ملازم کا بنیادی حق ہے۔ لاہور پولیس کےتمام ملازمین کی کنفرمیشن کے معاملات بلا تعطل تیزی سے طے کئے جا رہے ہیں۔