دین و دنیاسٹی

عظیم صوفی بزرگ حضرت مادھو لال حسین کے 435 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج( ہفتہ) سے ہو گا

لاہور (خبر نگار)
عظیم صوفی بزرگ حضرت مادھو لال حسین کے 435 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج( ہفتہ) سے ہو گا۔لاہورپولیس نے حضرت مادھو لال حسین کے عرس کے موقع پر عقیدت مندوں اور زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عرس حضرت مادھو لال حسین میں ملک بھر سے شرکت کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کو کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 02 ایس پی اور 04 ڈی ایس پیز سمیت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار میلہ چراغاں کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔خواتین شہریوں کی سکیورٹی چیکنگ کے لئے 40 سے زائد لیڈی کانسٹیبلز بھی ڈیوٹی کریں گی۔اس کے علاوہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی میلہ چراغاں کے دوران مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس ٹیمیں مزار حضرت مادھو لال حسین اور اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔انہوں نے مذید کہا کہ عقیدت مندوں،زائرین کو تین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت دی جائے۔چیکنگ و سکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز،الیکٹرک بیرئیرزکا استعمال یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ رابطے میں رہیں اور تمام سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دربار حضرت مادھو لال حسین کے گردونواح میں قائم ہوٹلوں، دوکانوں،گھروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عرس حضرت مادھو لال حسین کی تقریبات اور اطراف کی سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ چیکنگ پوائنٹس پر چاق و چوبند نوجوان اہلکار جبکہ مزار مادھو لال حسین اور گردونواح کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں۔پولیس ہائی الرٹ رہے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے۔مزار کی ملحقہ گلیاں مکمل طور پر سیل ہوں،خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگائی جائیں۔غیر متعلقہ اشخاص کو ممنوعہ مقامات سے گذرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں دربار اور ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔چراغاں اور لنگر کی تقسیم کے وقت سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں اور دھکم پیل،لوگوں کا رش ہرگز نہ ہونے دیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اپیل کی کہ شہری کسی بھی مشتبہ شخص یا بیگ کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button