پاکستانسیاست

جماعت اسلا می لاہور کے 30 امیدواران کے صوبائی الیکشن کیلئے کاغذات جمع

جماعت اسلامی صوبائی انتخابات میں بھر پور تیاری کیساتھ الیکشن لڑے گی۔ضیاء الدین الدین انصاری ایڈوکیٹ
ن لیگ، پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے قوم کومہنگائی، بے روزگار ی اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور
ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، خالد احمد بٹ، میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، جبران بٹ سمیت دیگر امیدواران لاہور کے صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑائیں گے۔
لاہور (خبر نگار) صوبائی الیکشن کیلئے جماعت اسلامی لاہور نے 30 صوبائی حلقوں میں دستور پاکستان کیمطابق62 اور63 پر پورا اترنے والے امیدواران کے کاغذات جمع کروا دیئے۔لاہور کے صوبائی حلقوں سے 144 سے جہانگیر احمد خان،145رانا محمد سلیمان،146ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، ،147سیف الرحمن،148چودھری طاہر صدیق،149زاہد شباب بٹ،150زاہد علی کھوکھر،151عامر صدیقی،،153اکرم سندھو،154میجر افتخار اعوان،155عبد الرشید مرز،156خبیب نذیر، 157راشدہ شاہین،158رانا محمد آصف،159حافظ لئیق،160ملک شاہد اسلم،161خالد احمد بٹ،162وقاص احمد بٹ،163چودھری محمد اعجاز،164ڈاکٹر شفقت محمود،165غلام حسین بلوچ،166عبد القیوم گجر،167ذکر اللہ مجاہد،168احمد سلمان بلوچ،169احمد رضا بٹ،170شاہد نوید ملک،171عدنان مصطفی چٹھہ،172ملک محمد منیر،173 سے جبران بٹ ”الیکشن لڑیں گے۔کاغذات نامزدگی کے بعد امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی صوبائی انتخابات میں بھر پور تیاری کیساتھ الیکشن لڑے گی۔ اہل لاہورجماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک، دیانتدار اور اہل کا ساتھ دے کر اسلامی انقلاب کی بنیاد لاہور میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاستدانوں کو اقتدار سونپ کر آزما لیا ہے۔ لاہور کی70 فیصد آبادی آج بھی گندگی ملا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے شہری پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کررہے ہیں۔ شہرکے چند وی آئی پیز علاقوں کو چھوڑ کر 80 فیصد لاہور گندگی اور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس، بجلی،گیس، پانی کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے صحت کی سہولیات ناپید ہیں۔ امیر حلقہ لاہورضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ اگر اس بار اہل لاہور نے ٓزمائے ہوئے سیاسی لوٹوں اور مفادات کی سیاست کرنے والے کرپٹ سیاستدانوں کی بجائے جماعت اسلامی کی امانت و دیانت والی قیادت کا ساتھ دیا تو لاہور کو حقیقی معنوں میں مسائل سے پاک اور خوبصورت شہربنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button