پاکستانصحت

محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرنے پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کیلئے احسن قدم اٹھالیا

لاہور (خبرنگار)محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرنے پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کیلئے احسن قدم اٹھالیا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے افسران پرمشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرجاویداکرم اورصوبائی وزیرمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرجمال ناصر کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطح کا اجلاس منعقد۔ اجلاس میں نگران وزیراعلی پنجاب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرفرقدعالمگیر، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سیکرٹری محکمہ پرائمر ی اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعلی جان خان،سپیشل سیکرٹری فاطمہ شیخ،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیشن مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعاصم الطاف،ریسکیو1122سے ڈاکٹرفواد،ایڈیشنل سیکرٹری خضرافضال،ڈپٹی ڈائریکٹر HISDUمحمد احمرخان ودیگرافسران نے شرکت کی۔ وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرنے اجلاس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں،ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوزمیں پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولیات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ صحت کے دونوں محکمہ جات نے پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کیلئے سرجوڑلئے ہیں۔پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر60سے زائد مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔اضلاع میں دل کے مریضوں کو پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت
دینے کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے منتخب نجی ہسپتالوں کی خدمات حاصل کرنے کی تجویزپربھی غورکیاجارہاہے۔امراض قلب میں مبتلامریضوں کو علاج ومعالجہ کی مزیدسہولت فراہم کرنے کیلئے صحت کے دونوں محکمہ جات کے درمیان کواڈنیشن کو بہتربنانااشدضروری ہے۔ ہم امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے علاج ومعالجہ میں چیست پین کی بین الاقوامی گائیڈلائنزپرسوفیصدعملدرآمدکرناچاہتے ہیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے حال ہی میں پرائمری انجیوپلاسٹی کے حوالہ سے ڈیش بورڈکاافتتاح کیاہے۔صوبائی وزیرمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرجمال ناصرنے اس موقع پرکہاکہ امراض قلب میں مبتلامریضوں کوعلاج و معالجہ کی مزیدسہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت کے دونوں محکمہ جات میں مضبوط کوارڈنیشن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں امراض قلب میں مبتلامریضوں کیلئے مزیدآسانیاں پیداکریں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرفرقدعالمگیرنے اس موقع پرکہاکہاضلاع میں امراض قلب کے مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مضبوط سٹریٹجی کی ضرورت ہے۔اضلاع میں امراض قلب کے مریضوں کو گھرسے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو1122کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پرکہاکہاضلاع میں امراض قلب کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکواہم کرداراداکرناہوگا۔ اضلاع میں امراض قلب کے مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پروٹوکولزطے کرلئے جائیں گے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعلی جان خان نے کہاکہاضلاع میں امراض قلب کے مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ صحت کے دونوں محکمہ جات کی بہترکوارڈنیشن سے امراض قلب کے مریضوں کو بہترسہولیات فراہم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button