سٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ زون فور نے مختلف علاقوں میں کارروائی
کر کے 10املاک مسمار اور سربمہر کر دیں
لاہور( خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور شعبہ ٹائون پلاننگ زون فور نے مختلف مقامات پرآپریشن کر کے 10املاک سربمہر اور مسمار کردیں۔

ایل ڈی اے کے عملے نے واپڈا ٹاؤن مین بلیوارڈ پر غیر قانونی لینڈ کنورژن پرایک عمارت کو جزوی طور پر مسمار کر دیا ۔ایڈن بلیوارڈ کے قریب ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیر پر املاک مسمارکر دی ۔خیرہ ڈسٹری بیوٹری روڈ پر غیر قانونی طور پر تعمیر کمرشل ہال اور تین دیگر کمرشل املاک کو مسمار کر دیا گیا۔خیرہ ڈسٹری بیوٹری روڈ اور ٹھوکر پر غیر قانونی لینڈ کنورژن پر اسٹیٹ آفس ، دکانیں اور دیگر املاک جزوی طور پر مسمار کر دی گئیں۔

پائن ایونیو روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم ماربل سٹور اورانجینئر ٹاؤن سی بلاک میں غیر قانونی طور پر تعمیر املاک جزوی طور پر مسمار کر دی گئی۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فور سدرہ معظم اور ڈپٹی ڈائریکٹر حامد علی نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button