پاکستان

صوئے آصل ماڈل قبرستان 30مارچ تک مکمل کیا جائے: سیکرٹری بلدیات

لاہور (خبر نگار)
محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ماڈل قبرستانوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات نے گزشتہ روز لاہور کے 4 ماڈل قبرستانوں کا دورہ کیا ہے اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کانٹریکٹرز کو 30مارچ تک صوئے آصل ماڈل قبرستان کا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔کانٹریکٹرز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی 2023 تک کاہنہ نو ماڈل قبرستان کا ترقیاتی کام بھی مکمل کیا جائے، شہر میں آبادی بڑھ جانے سے قبروں کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے ایسے میں ان ماڈل قبرستانوں کی جلد تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ماڈل قبرستانوں کی تعمیر مکمل ہونے سے پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی صوبہ بھر میں نادار اور مستحق لوگوں کے لیے غسل و تدفین کے انتظامات کو یقینی بنائے گی

انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ سے شہر خموشاں اتھارٹی کے لیے فنڈز ریلیز کروا لیے ہیں جس سے کانٹریکٹرز کو ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی جبکہ ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق قبرستانوں میں اپنے عزیز و اقارب کی تدفین کے لئے آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیڈ لائن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی

قبل ازیں ایکس این لوکل گورنمنٹ کی جانب سے سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے 4 ماڈل قبرستانوں کے لیے بڑا رقبہ مختص ہے جن پر کام جاری ہے ۔ صوئے آصل اور رائیونڈ میں واقع قبرستان کہ چار دیواری مکمل ہو چکی ہے جلد ہی وضو خانے، جناز گاہ،اور دیگر کام مکمل جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button