
سیمنار کا اہتمام پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ نے کیا
لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پی اینڈ آئی ڈیزائننگ میں کلر سائیکالوجی کے موضوع پر سینمار کا اہتمام کیا ۔ ڈیپارٹمنٹ نے علی طاہر کو طلبا کو کلر سائیکالوجی کے موضوع پر گفتگو کیلئے مدعو کیا۔ علی طاہر نے یونیورسٹی سے گریجوایشن کے بعد ٹی او سی ڈی او سی میں بطور پروڈکٹ منیجز ذمہ داریاں سنبھالیں ۔۔ انہوں نے تصاویر اور کیس اسٹڈیز کے مثالوں کے ذریعے طلباء کو شعبے سے متعلق بریفنگ دی ۔ میزبان نے چیئرمین پی آئی ڈی ڈاکٹر عاطف بلال اسلم اور لیکچر آرگنائزرز اسسٹنٹ پروفیسر فریحہ سعید ،ایمن امجد کا شکریہ ادا کیا۔ علی طاہر نے پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات کو بھی سراہا۔

